سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائیں۔ اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔ جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کردیتی ہیں۔ جیسا کہ چینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیزرفتاری سے سفید کرسکتا ہے،نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ سافٹ ڈرنکس بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔جسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
سوڈان میں غذائی قلت کی شرح چھ ماہ میں 39 فیصد تک پہنچ جائے گی: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر احمد ماندری نے …