پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹیم کو بہتر بنانا ہے اور ورلڈ کپ سے قبل 18 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں-
ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ جیت کے تسلسل کو آگے لیکر چلیں۔