امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو 8 نومبرکو نیویارک میں شمالی کوریا کے سینئرعہدیدار سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ اور چین 10 نومبر کو واشنگٹن میں سفارتی اورسیکیورٹی امورپر بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو، وزیر دفاع جم میٹس اور چین کی پولٹ بیورو کے رکن Yang Jiechi اور وزیر دفاع Wei Fenghe مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
یہ خبر پڑھیئے
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …