تازہ ترین

پانچویں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے افتتاح پر چینی صدر کا خصوصی تہنیتی پیغام!

پانچویں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس سات نومبر کو چین کے صوبہ جے جیانگ کے شہر وو چئن میں شروع ہوئی۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے خصوصی تہنیتی پیغام بھیجا گیا جس میں شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز تر اور انٹرنیٹ کے عالمی انتظامی نظام کو مزید منصفانہ اور معقول بنایا جانا چاہیئے۔

انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں۔ نیٹ ورک سکیورٹی کے تحفظ میں، مشترکہ مفادات اور انٹرنیٹ کے انتظام کو مضبوط بنانے میں، مشترکہ ضروریات کارفرما ہیں۔ مختلف ممالک کو چاہیے کہ تعاون کوعمیق کرتے ہوئے باہمی اعتماد اور مشترکہ انتظام کا راستہ متعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کانفرنس کا موضوع ہی باہمی اعتماد اور مشترکہ انتظام پر مشتمل ڈیجٹل دنیا کی تشکیل اور انٹرنیٹ کا ہم نصیب معاشرہ بنانا ہے۔ امید ہے کہ کانفرنس کے شرکاء اتفاق رائے سےانٹرنیٹ کی ترقی کے مفادات کو دنیا کے مختلف ممالک کے عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور محکمہ اطلاعات کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی صدر کا پیغام پیش کیا۔   

یہ خبر پڑھیئے

لی شی نے مصر کا سرکاری اور خیر سگالی دورہ کیا

مصر کی فیوچر پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے اسپیکر عبدالعزیز کی دعوت پر سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons