افغان چلغوزے کی براہ راست چین تک خصوصی طیارے کے ذریعے برآمد!

افغانستان کی جانب سے چلغوزے کی براہ راست برآمد کے لیے چین تک خصوصی طیارے کی پرواز کا منصوبہ چھ نومبر کو افغان دارالحکومت کابل میں شروع ہوا۔

افغان صدر اشرف غنی سمیت ایک سو سے زیادہ افغان حکومتی اہلکاروں، مختلف حلقوں کے نمائندوں، افغانستان میں چین کے قائم مقام سفیر وانگ دا شیو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چلغوزہ افغانستان کی اہم معاشی نقد آور فصل ہے اور چین میں کافی مقبول ہے۔ چلغوزے کو براہ راست چین تک برآمد کرنے سے دوطرفہ تجارت میں اضافے کا نیا ذریعہ اختیار کیا جائے گا۔
وانگ دا شیو نے کہا کہ رواں سال دس جون کو چین اور افغانستان کی حکومتوں نے متعلقہ سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں اور حال ہی میں افغان چلغوزے کو براہ راست چین تک برآمد کیا جا سکتا ہے۔
افغان ایوان صدر کے بیان کے مطابق افغانستان میں چلغوزے کی سالانہ پیداوار تیئس ہزار ٹن ہے اور رواں سال پہلی مرتبہ براہ راست خصوصی طیارے سے چین تک بیس ٹن چلغوزے برآمد کیے جارہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons