سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نجی نیوز چینل کے اینکر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ عامر لیاقت پر آرٹیکل (3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دوران سماعت عامر لیاقت نے عدالت عظمی سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …