تازہ ترین

چین اور دنیا کو مشترکہ طور پر ” خوشحالی کی تکمیل کے لئے پل” تعمیر کرنے کی ضرورت ہے!

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پانچ نومبرکو چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں تقریر کرتے ہوئے جدید اور جامع نوعیت کی حامل کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی اپیل کی جبکہ چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے چھ نومبر کو چھ بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ منعقدہ “ون پلس سکس” بات چیت میں ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اعلی سطح کی کھلی پالیسی اور اعلی درجے کی ترقی کو فروغ دے گا-

اس کے ساتھ ساتھ چین انٹرنیشنل ایرو اسپیس نمائش اور پانچویں ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس بھی چین میں منعقد ہوئی ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چین مزید کھلی منڈی کے ساتھ مشترکہ عالمی ترقی کے لئے تیار ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹین لگارڈ کا خیال ہے کہ چین خوشحالی کی تکمیل کے لئے ایک پل تعمیر کررہا ہے- اس پل کی ناصرف چینی عوام کو ضرورت ہے بلکہ دنیا کو بھی اس کی ضرورت ہے- ڈبلیو ٹی او کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ کے پہلے نصف میں عالمی مارکیٹ میں تجارتی تحفظ کے کل تین سو نو اقدامات کیے گئے تھے. اس نے گلوبلائزیشن کی مستحکم ترقی کے لئے انتہائی غیر یقینی صورتحال پیدا کی، اس لئے اس وقت دنیا کے معاشی ترقی کے لئے چین کے رویے اور عمل بہت اہم ہیں-
چین نے وعدہ کیا کہ چین ہمیشہ “عالمی کھلی پالیسی کو فروغ دینے والا، عالمی اقتصادی ترقی کے لئے طاقتور قوت، مختلف ممالک کے درمیان کاروبار کو وسعت دینے کی بڑی مارکیٹ، اور عالمی اصلاحات کے لئے مثبت خدمات سرانجام دینے والا ملک ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو بھی چاہیے کہ فعال طور پر وسیع تعاون کو فروغ دیں اور مشترکہ ترقی حاصل کریں-

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons