چین نے سرکاری طور پر کروز بحری جہاز بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن نے کروز بحری جہاز بنانے کے لئے برطانوی امریکی کروز آپریٹر کارپوریشن اور اطالوی جہاز ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ہر جہازمیں 2000 سے زائد مسافرکمرے ہونگے، جبکہ 5000 سے زیادہ مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔ بحری جہاز کی تیاری پر 770 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔
یہ خبر پڑھیئے
صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات
23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو کے ویسٹ لیک …