وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان یمن میں امن عمل کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر اعظم سے یمن کے سفیر محمد مطہرالعشبی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک یمن تعلقات اور مشرق وسطی میں امن وسلامتی کے معاملات پر بات چیت گئی۔ وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے۔