گلوکارشفقت علی خان نے شوبز انڈسٹری کو کامیاب بنانے کے لیے ایک کلاسیکی موسیقی اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کر لیا.
شفقت علی نے نئے سال کے ساتھ ایک پیغام میں ملک کو بہت سی دعائیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و سکون قائم ہو اور میوزک انڈسٹری اس سال ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ شوبز انڈسٹری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرشعبے کے افراد کو کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ شوبز انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہو. انکا کہنا تھا پاکستانی فنکاروں نے ماضی میں اداکاری، موسیقی اورفنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اب موسیقی کو بچانے کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا، سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والے افراد کی سرپرستی اور رہنمائی کریں. انہوں نےاپنے دل کی خواہش کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی موسیقی کا چرچا دنیا بھر میں عام ہو جس کیلئے میں کلاسیکی موسیقی کیلئے اکیڈمی بنانے کا خواب لئے بیٹھا ہوں اور اس کا فیصلہ بھی کر لیا ہے.