پاکستان اور چین نے گوادر منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں گوادر مشترکہ ورکنگ گروپ کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات ظفر حسن اور چین کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز شیاء چھِنگ نے ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران ہوا۔ فریقین نے گوادر نیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال اور گوادر وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے قیام کی سفارش کی تا کہ انہیں آئندہ ماہ بیجنگ میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جاسکے۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …