سی پیک منصوبے سے نا صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہونگے۔
چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکاہے اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نا صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لیئے خطرہ نہیں ہے۔