محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔