تازہ ترین

اقتصادی امور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا سالانہ اجلاس!

اقتصادی امور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا سالانہ اجلاس انیس سے اکیس دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ سمیت دیگر چینی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔

جناب شی جن پھنگ نے اجلاس سے اہم خطاب کیا۔ جناب شی نے دو ہزاراٹھارہ کے معاشی امور اور موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا اور اگلے سال کے لئے اقتصادی امور کے منصوبے کے بارے میں ہدایات دیں۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ دو ہزار اٹھارہ میں چینی حکومت نے قومی معشیت کے مائکرو کنٹرول کو بخوبی نبھایا۔ سپلائی سائڈ کی اصلاحات کو زیادہ گہرائی تک پہنچایا، کھلے پن کا پیمانہ مزید وسیع کیا۔ چین امریکہ تجارتی کشمکش سے معقول طریقے سے نمٹا گیا ہے، عوام کی زندگی کا معیار مسلسل بہتر ہورہا ہے اور ملک کے مجموعی معاشی و معاشرتی حالات مستحکم رہے ہیں۔ اگلے سال کے لئے ملک کے اقتصادی امور کی منصوبہ بندی اور معاشی و اقتصادی ترقی کے منزل کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس میں اہداف مرتب کیے گئے جن میں آنے والے سال کے دوران مینیوفیکچرنگ کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا، ملک کی اندرونی منڈی کو توسیع دینا، دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کی حکمت عملی کے نفاذ کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھانا، مختلف علاقوں کی متوازن ترقی کو بہتر سے بہتر انداز میں عمل میں لانا، اقتصادی نظام کی اصلاحات کو جاری رکھنا، بھر پور کھلے پن کی اسٹراٹجی کو پوری طرح عملی جامہ پہنانا، عوام کی زندگی کی بنیادی ضروریات کی ضمانت اور خوشحالی کے سلسلے میں مزید اقدامات اختیار کرنا شامل ہیں۔ اجلاس میں اظہار کیا گیا کہ اقتصادی امور کی کامیابی کے لئے سب سے اہم بنیاد چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ہے۔ اور یہ کہ پارٹی کی انتظامی صلاحیت کو بہتر بنانا لازمی ہے۔ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے بنیادی نظریات اور حکمت عملی میں کبھی تبدیلی نہیں آئیگی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons