وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات اور تجارتی حجم میں اضافے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالر کے مالیاتی تعاون کے بعد مستقبل قریب میں سعودی عرب کی جانب سے بھی دو ارب امریکی ڈالر کا مالیاتی پیکج جلد مل جائے گا۔
