چین کے سب سے بڑے انڈسٹریل اور کمرشل بینک آف چائنہ کی ترکی میں قائم برانچ کو رواں سال کا بہترین بین الاقوامی بینک کا درجہ دیا گیا ہے۔ ترک اسمبلی کے سپیکر نے استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مذکورہ بینک کے چیئرمین گاؤشیانگ یانگ کو ترکی میں انڈسٹریل بینک آف چائنہ کی جانب سے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے کی جانیوالی نمایاں کوششوں پر ایوارڈ سے بھی نوازا۔ واضح رہے کہ چینی انڈسٹریل اور کمرشل بینک آف چائنہ اثاثوں کے لحاظ سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا سب سے بڑا بینک تصور کیا جاتا ہے-
