فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے رواں سال منعقدہ ورلڈ کپ کے نشریاتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق رواں سال عالمی کپ کو دنیا کی نصف سے زائد آبادی نے دیکھا۔ واضح رہے کہ عالمی کپ رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں منعقد ہوا تھا جسے ساڑھے 3 ارب سے زائد لوگوں نے دیکھا۔
