لاہور کی عدالت احتساب میں پیراگون ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی، جس کے دوران مسلم لیگ ن کے راہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔
