وزارتِ خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے- وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی پیکج سے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور پاکستانی روپے کی قدر مستحکم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
