تازہ ترین

نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پر امریکہ کی دروغ گوئی کے خلاف چین کی شدید مخالفت!

اکیس دسمبر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پر امریکی دروغ گوئی کے خلاف چین نے فوری طور پر اپنا مؤقف بیان کر دیا ہے۔

امریکہ نے اصل حقائق سے ہٹ کر نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پر چین کو مورد الزام ٹھہرایا اور”نیٹ ورک چوری” کے جرم میں دو چینی اہلکاروں پر مقدمہ قائم کیا ہے- یہ اقدام بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین-امریکہ تعاون کے لئے نقصان دہ ہے- چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ہوا چھن اینگ نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے اس غلط اقدام کو درست کرنا چاہیئے، نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پر چین کو بدنام کرنے کے اس سلسلے کو ختم کرتے ہوئے چینی اہلکاروں کے خلاف نام نہاد مقدمہ منسوخ کرنا چاہیئے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو کسی بھی قسم کا سنگین نقصان نہ پہنچے- چین اپنی نیٹ ورک سیکورٹی اور اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے تمام ترضروری اقدامات کرے گا-

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons