تازہ ترین

اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی چین-افریقہ تعاون آگے بڑھانے میں مددگار ہے، مصری ماہر!

مصری پریس ہاؤس کے تحت سیاسی انسٹی ٹیوٹ کے محقق اور مطالعہ چین کے معروف ماہر حسین اسماعیل نے چین کی اصلاحات و کھلی پالیسی کے حوالے سے کہا ہےکہ چین – افریقہ تعاون کواصلاحات و کھلی پالیسی سے تقویت ملی ہے اور اصلاحات و کھلی پالیسی چین -افریقہ تعاون کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر سمیت بہت سے افریقی ممالک میں اصلاحات جاری ہیں۔ ہم چین میں اصلاحات وکھلی پالیسی پرعمل درآمد کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں۔ حالیہ چند برسوں کے دوران چین کی مدد سے افریقہ میں بڑے بڑے منصوبوں کی تعمیرہوئی ہے۔ چین اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ ان افریقی ممالک کے لئے ترقی کی مثال بھی ہے، جو چین کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہے۔ چین ان ممالک کی مشکلات کو دور کرنے اور امن و استحکام کے کے قیام میں ان کی مدد کرتا ہے۔
اصلاحات و کھلی پالیسی پرعمل درآمد کی چالیسویں سالگرہ منانے کی کانفرنس میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ ہمیں کھلے پن کو وسعت دینی ہے اور بنی نو انسان کے ہم نیصب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانا ہے۔ حسین اسماعیل نے شی جن پھنگ کے ارشادات کے حوالے سے کہا کہ چین کی پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو اور چین – افریقہ تعاون کے دس منصوبوں سے افریقی ممالک کو ترقی کے مواقع ملے ہیں۔ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر متعدد افریقی ممالک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور بنی و انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ان مشکلات کے حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
مصری ماہر نے مزید کہا کہ چین کی اصلاحات و کھلی پالیسی کی بدولت چین – افریقہ تعاون مسلسل آگے بڑھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons