اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔