تازہ ترین

چاپان میں ٹیونا مچھلی 3 کروڑ سے زائد روپے میں نیلام-

جاپان میں ایک مچھلی 3 لاکھ 23 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے اس کا ورن 405 کلو گرام ہے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریبا 3 کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

جاپان کے لوگ سمندری خوراک بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے وہ پیسے خرچ کرنے میں کنجوسی نہیں کرتے. جاپان میں ہر سال بہترین سمندری جانداروں کی نیلامی ہوتی ہے جس کا اہتمام مچھلی بازاروں میں کیا جاتا ہے

ہر سال کی طرح اس سال کے آغاز میں بھی نیلامی کے دوران ایک مچھلی فروخت کی گئی جس کا وزن 405 کلو گرام تھا، اس مچھلی کا نام (ٹیونا) ہے جو 890 پونڈ کی ہے. 3 لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر (36.4 ملین ین) میں فروخت ہوئی. اس بازار میں ہر سال کے آغاز پر دیوہیکل مچھلیوں کی نیلا می کی جاتی ہیں جس میں 5 سال قبل 222 کلو گرام وزنی ٹیونا مچھلی فروحت کی گئی تھی جواس وقت 14 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی تھی۔

اس سال بھی نیلامی میں اس دیو ہیکل ٹیونا مچھلی کو کئی غیر ملکی بولی کنندگان کوپیچھے چھوڑتے ہوئے جاپان کے ایک سوشی ریستوران کے مالک نے 3 کروڑ سے زائد روپے میں اس نایاب مچھلی کو خرید لیا.جو اب تک کی سب سے مہنگی مچھلی ہے.

یہ خبر پڑھیئے

چین میں نمک اور شیشے سے بجلی پیدا کرنے کا حیرت انگیز طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons