تازہ ترین

ہم آپ کو بتائیں گے کہ آلو مفید غذا ہے یا نہیں؟

سبزیوں کا بادشاہ آلو دیگر سبزیوں کے مقابلے میں بلند گلائی سیمک انڈکس (Glycemic index) رکھتا ہے

وطن عزیز کے طول و عرض میں آلو مختلف طریقوں سے پکا کر کھایا جاتا ہے۔ یہ ہم وطنوں میں مقبول سبزی ہے۔ تاہم بہت سے لوگ آلو کو غیر صحت بخش غذا سمجھتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ آلو دیگر سبزیوں کے مقابلے میں بلند گلائی سیمک انڈکس (Glycemic index) رکھتا ہے۔ مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آلو اعتدال سے کھایا جائے تو یہ موٹاپا پیدا نہیں کرتا بلکہ انسانی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اگر ایک درمیانہ آلو چھلکے سمیت ابال کر کھایا جائے تو وہ 160 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ یہ کیلوریز 4 گرام فائبر اور 4 گرام پروٹین مل کر فراہم کرتے ہیں۔ آلو میں پوٹاشیم کافی مقدار میں ہوتا ہے۔ یہ انسان کو ہائی بلڈ پریشر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔ نیز وٹامن بی6، وٹامن سی اور فولاد جیسے اہم غذائی عناصر بھی آلو میں پائے جاتے ہیں۔غرض آلو ایک مفید سبزی ہے

یہ خبر پڑھیئے

آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانی آبادی پر حملہ کر سکتی ہے،بل گیٹس

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق خطرناک خدشہ ظاہر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons