ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بعض جنوبی اور شمالی اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں ۔7 جنوری کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت استور منفی دس ، سکردو ، گوپس ، کالام منفی آٹھ ،، کوئٹہ ، زیارت ، دیر منفی چھ ، گلگت ، قلات منفی پانچ ، راولا کوٹ اور پارہ چنار میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …