چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم کرنے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے پاس صنعتی پارک اور اقتصادی زون قائم کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور پاکستان معیشت کو مستحکم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے چین کے تعاون سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کرے گا۔
مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پر عزم ہے اور حکومت نے راہداری منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔