ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم پراؤڈ میری کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈفلم پراؤڈ میری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم اس ماہ کی 12 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنی گی

معروف اداکارہ تاراجی پی ہینسن اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اس سے پہلے وہ Hidden Figures میں جلوہ گر ہوئی تھی ،اس فلم کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی، اس فلم میں تاراجی پی ہینسن کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا ،
فلم پراؤڈ میری کی کاسٹ میں نیل میک ڈونو، ڈینی گلوور، زینڈر بارکلے، مارگریٹ ایوری اور ایلکس زیواک سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھو م رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گینگ کے ساتھ کام کرتی ہے تاہم ایک نوجوان سے ملاقات کے بعد اس کی زندگی مکمل طور پربدل جاتی ہے۔

بابک نجفی کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن اورتھرل سے بھرپوراس فلم کو 12 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا

یہ خبر پڑھیئے

چائنا میڈیا گروپ بیجنگ کی تین رکنی ٹیم کا دورہِ پاکستان

 چائنا میڈیا گروپ کی تین رکنی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons