چین کی فلمی صنعت کا معیار اور مارکیٹ دونوں بہتر ہو رہے ہیں.
چائنہ فلم آرکائیو کی زیر نگرانی ایک سروے کے مطابق ایکشن سے بھرپور فلم “Wolf Warrior II” گزشتہ دو سالوں میں چینی شائقین کے لئے مقبول ترین فلم تھی. یہ اس حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ یہ چین ہی میں بنائی گئی ہے.
اس فلم کو چینی انقلابی جنگ پر بننے والی فلم “The Founding of an Army” اور بیجنگ میں پائی جانے والے سٹریٹ گینگز پر بننے والے ڈرامے “Mr. Six Lao Pao Er” کی طرز پر بنایا گیا ہے.
سروے میں یہ بتایا گیا ہے کہ 20 بہترین فلموں میں سے 12 فلمیں 2017ء میں ریلیز کی گئیں. جو اس بات کی نشاندھی کرتی ہیں کہ چین کی فلمی صنعت کا معیار اور مارکیٹ دونوں بہتر ہو رہے ہیں.
Wolf Warrior II ملک میں ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے سب زیادہ منافع کمانے والی فلم ہے.