نیند پوری نہ کرنا اور نیند کی کمی کا شکار رہنا بے شمار طبی مسائل اور پیچیدگیوں کو جنم دیتا ہے اور جسم پر بدترین منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ نیند کی کمی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اور کسی شخص کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میگزین کے مطابق ،تحقیق کے پورے عرصے کے دوران جو افراد کم سوئے تھے ان میں دل کے جان لیوا دورے اور فالج کے امکان میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا۔ تحقیق میں ایسے افراد میں دیگر منفی تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں جیسے کولیسٹرل اور بلڈ پریشر میں اضافہ، ذہنی تنا، خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ وغیرہ۔ کئی ماہ پر مشتمل اس تحقیق کے دوران نیند کی کمی کا شکار کئی افراد ہلاک بھی ہوئے۔
یہ خبر پڑھیئے
چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام
چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …