فلم جمانجی: ویلکم ٹو جنگل کا سنیما گھروں پر راج

1995ءمیں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی کواس وقت شائقین میں کافی پسند کیا گیا تھا، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جمانجی کے سیکوئل ‘جمانجی:ویلکم ٹو جنگل ‘ کو 20دسمبر کو امریکا کے 3,801سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا اور فلم نے شائقین میں بہت مقبولیت حاصل کی- لاسٹ جیدی کا راج ختم کرتے ہوئے جمانجی 2 نے اب تک دنیا بھر سے 519.3 میلن ڈالرکما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے-
فلم میں مرکزی کردارڈوین جانسن نے ادا کیا اس کے علاوہ فلم میں معروف اداکاروں میں کیرن گلن،کیون ہارٹ،جیک بلیک،نک جونس،میڈیسن اسسمین سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی جمانجی 1 سے جڑی ہے اور وہاں سے شروع ہوتی ہے جہان بائیس سال قبل خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے

یہ خبر پڑھیئے

چائنا میڈیا گروپ بیجنگ کی تین رکنی ٹیم کا دورہِ پاکستان

 چائنا میڈیا گروپ کی تین رکنی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ …

اپنا تبصرہ بھیجیں