دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے
829میٹرتھری ڈی آرٹ اور لائٹ پراجیکسن کے ذریعے برج خلیفہ کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیااور ساتھ ہی موسیقی نے اس شو کو چار چاند لگا دئیے جس نے دیکھنے والے اس شو سے خوب لطف اندوزہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے لائٹ شو میں شرکت کی ہے-
اس کے علاوہ واضح رہے اس لائٹ شو کا رقبہ 109,252مربع میٹر ہے جو کہ دنیا کے سب سے بڑا لائٹ شو ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اسکا نام شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کسی ایک عمارت پر سب سے بڑے لائٹ شوکا ریکار ڈ ہانگ کانگ میں 46,641.52مربع میٹرسے قائم کیا تھا۔ لائٹ شو کا اہتمام نئے سال کے آنے پر کیا گیا ہے اوراب یہ لائٹ شو 31مارچ 2018 تک جاری رہے گا ۔