پاکستان میں قائم سی پیک سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو گیٹ وے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
سیکریٹ کے حکام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پانی کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں دیامر بھاشا اور داسو ڈیم سمیت متعدد آبی ذخائر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدیم شاہراہِ ریشم اور موجودہ شاہراہِ قراقرم پاک چین دوستی کی علامت ہے، جو اب چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بن چکی ہے۔