تازہ ترین

نیپال چین کی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے، چین میں تعینات نیپال کے سفیر!

چین میں تعینات نیپال کے سفیر لیلا منی پاؤ دیال نے پانچ مارچ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی جانب سے پیش کی جانے والی سرکاری ورک رپورٹ سنی اور اس حوالے سے کہا کہ نیپال چین کی ترقی پر بڑی توجہ دیتا ہے اور چین کی ترقی سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

لیلا منی پاؤ دیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ورک رپورٹ میں غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی، ماحولیاتی تحفظ، بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور دیہاتی ترقی سمیت دیگر شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے جس نے 2019 میں چینی حکومت کے کام کے لیے اہداف کا تعین کیا ہے۔ لیلا منی پاؤدیال کے خیال میں نیپال “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے تحت بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور زراعت کی ترقی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ زلزلہ زدہ ملک شام پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چینی وزارت خارجہ

امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے چین نے امریکہ پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons