چین نے ایک نیا مواصلاتی مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا ہے۔ جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان سے ”سیٹ 6 سی” سیٹلائٹ بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق را ت 12 بج کر 28 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا۔ خلا میں بھیجا جانیوالا ”سیٹ 6 سی” اعلی معیار کی ریڈیو اور ٹی وی ٹرانسمیشن کیلئے خدمات فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ کو جغرافیائی مدارمیں بھیج دیا گیا ہے، اور یہ چین سمیت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی پیسفک جزیرے کے ممالک کو اپنی خدمات فراہم کر سکتا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …