تازہ ترین

چین رواں سال کھلے پن کے مزید اقدامات اختیار کرے گا، چینی وزیراعظم!

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال چینی حکومت اشیاء کی منڈی تک رسائی کی نئی منفی فہرست مرتب کرے گی اور علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منفی فہرست میں ابھی مزید کمی کی جائے گی اور اس فہرست میں مستقبل میں بھی بتدریج کمی کی جائے گی۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ غیر پابندی شدہ شعبوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرونی حکومتیں چینی اور غیرملکی کمپنیوں کے مابین رضاکارانہ بنیاد پر قائم تعاون کو منصفانہ طور پر دیکھیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ این پی سی کے موجودہ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کی جو منظوری دی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین قانونی طریقے سے غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons