چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری قانون کی منظوری دی گئی جو یکم دو ہزار بیس سے نافذ العمل ہو گا۔ اس قانون سے چین کے اصلاحات اور کھلے پن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری قانون نئے عہد میں کھلے پن کو اعلی معیار تک لے جانے کے لیے ایک بنیاد ی قانون ہے۔ جبکہ کانگریس میں شریک نمائندؤں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ یہ قانون بیرونی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق کے تحفظ اور تجارت کے لئے قانونی، بین الاقوامی اور آسان سہولیات پر مبنی ماحول کے قیام کے لئے مفید ثابت ہو گا۔