چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ رواں سال اپریل میں بیلجیم کے دارلحکومت میں قائم یورپی یونین کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کریں گے۔ چین کی ترہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے اختتام پر بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ چین اور یورپی یونین کے مابین باہمی اعتماد پر مبنی اسٹراٹیجک اور طویل المدتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہمیں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
