یوم پاکستان کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے 5 دنوں میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
نامورپاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار اورارمینا خان کی پاک فضائیہ کے موضوع پرمبنی فلم ’’شیردل‘‘ شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید، شہریار منور اورسائرہ شہروز کی فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ فلم ’’شیردل‘‘ کو بڑی ٹکر دے گی۔