لبنان میں چین-لبنان سرمایہ کاری فورم کا انعقاد!

لبنان میں چین-لبنان سرمایہ کاری فورم کا انعقاد!

چین-لبنان سرمایہ کاری فورم تیس مارچ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوا، چین اور لبنان کے صنعتی و کاروباری اداروں اور صنعتی و تجارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں اس فورم میں شرکت کی۔

لبنان کے تجارتی چیمبر کے چیئرمین اور وزیر ٹیلی مواصلات محمد شکر نے وزیر اعظم لبنان کے نمائندے کی حیثیت سے فورم میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان بنیادی تنصیبات کی تعمیر نو کے سلسلہ وار منصوبوں کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی کاروباری ادارے گرم جوشی سے اس میں حصہ لیں گے اور لبنان انہیں تمام لازمی سہولیات فراہم کرے گا۔
عرب تجارتی چیمبر کے اعزازی چیئرمین عدنان کاسا نے اپنے خطاب میں کہا کہ لبنان دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ چین کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دے۔ انہوں نے لبنان میں مختلف شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر چائنا انٹرنیشنل ٹریڈ پروگریس کمیٹی کی سربراہ گاو یئن نے کہا کہ چین اور لبنان کے درمیان خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و کاروباری اداروں کے مابین تعاون کے فروغ کے لئے چار نکاتی تجاویز پیش کیں جس میں دو طرفہ تجارتی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ، بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے دوران تعاون، شعبہ مالیات میں تعاون اور سیاحتی تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں۔
لبنان میں چین کے سفیر وانگ کھہ جیئن نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اور لبنان کے مابین دی بیلٹ ایند روڈ کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے عمل پر تعاون کا بڑا امکان ہے۔ چین چاہتا ہے کہ لبنان کے ساتھ مل کر باہمی استفادے اور مفادات کی بنیاد پر مشترکہ ترقی کے لئے کوشش کی جائے تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور لبنان کی معاشی و سماجی ترقی میں مدد ملے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons