وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام کی سہولت کو ملک کے تمام حصوں تک توسیع دے دی گئی-
انہوں نے راولپنڈی میں زیرِ تعمیر زچہ و بچہ ہسپتال اور یورا لوجی ہسپتال کے معائنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے اسّی لاکھ افراد اس پروگرام کے تحت مفت طبی سہولت سے استفادہ کریں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔