دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لئے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ میں بھی شعیب ملک ٹیم کو دستیاب نہیں، جن کی غیر موجودگی میں عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ محمد حسنین کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔