بھارتی فضائیہ کا مگ 27 طیارہ راجستھان کے علاقے سروہی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 27 یو پی جی نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مطابق اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …