فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج بیسویں ہفتے میں داخل ہو گیا۔ دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے مظاہروں میں شرکت کی، جس کے باعث ٹریفک کا نظام کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔ مظاہرین اور پولیس کے مابین چند مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ سال 17 نومبر سے جاری مظاہرے اب سیاسی تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ مظاہرین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیئے
زیمبیا کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو
دس سے سولہ ستمبر تک زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچلیما نے چین کا سرکاری دورہ …