مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر آرٹیکل 370 ختم کیا گیا تو بھارت کاکشمیر سے تعلق ختم سمجھو۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے آئین میں جو خصوصی حیثیت دی گئی تھی وہ ختم کی گئی تو بھارت کو دوبارہ سوچنا ہوگا۔محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ جن شرائط پر ہم آپ کے ساتھ آئے تھے وہ ختم کی گئیں تو سوچنا ہوگا کہ ایک مسلمان اکثریتی ریاست بھارت کے ساتھ رہنا بھی چاہیے گی یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی خود مختار حیثیت دیتا ہے-