امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی طوفانی ہواؤں اور تیزجھکڑوں نے جہاں لوگوں کا سڑک پر کھڑا ہونا مشکل کردیا وہیں پارکنگ میں کھڑے کئی ٹرالرز بھی ان کی زد میں آگئے۔
پارکنگ میں کھڑے کئی ٹرالرزتیز ہواؤں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور اْڑتے ہوئے کئی میٹر کی دوری پر جا گرے۔ ٹرالرز کو یوں اْڑتا دیکھ کر وہاں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔