تازہ ترین
دبئی، آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کا پاکستان کو 328 رنز کا ہدف ...

دبئی، آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کا پاکستان کو 328 رنز کا ہدف …

آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 328 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،شعیب ملک کی جگہ آج کے میچ میں بھی عماد وسیم قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر327 رنز بنائے اور پاکستان کو 328 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 134رنز کی شراکت قائم کی۔ ایرون فنچ 53 رنز بناکر عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ عثمان خواجہ نے جان مارش کے ساتھ مل کر 80 رنز کی شراکت قائم کی، 214 کے اسکور پر 98 رنز پر کھیل رہے آسٹریلوی اوپنر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، ان کی وکٹ بھی عثمان شنواری کے حصے میں آئی۔ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 274 کے اسکور پر گری،جان مارش 61 رنز کی اننگز کھیل کر جنید خان کا شکار بن گئے۔ آسٹریلیا کے چوتھے آوٹ ہونے والے بیٹسمین اسٹونس تھے، جو 4 رنز بناکر عثمان شنواری کی تیسری وکٹ بن گئے۔ پاکستان کی طرف سے عثمان شنواری نے 4 جبکہ جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں-

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons