سلوواکیا کی عوام نے صدارتی انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والی زوزانہ کیپوٹوا نامی خاتون کو ملک کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی رکن ریاست سلوواکیا میں گزشتہ دنوں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں عوام اپنے سربراہ مملکت کا انتخاب کرنے اپنے گھروں سے ووٹ ڈالنے نکلے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف سلوواکیا نے ہفتے کے روز انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں سلوواکیا کی پہلی خاتون صدر 45 سالہ زوزانہ کیپوٹوا کو سربراہ مملکت منتخب کیا گیا۔