عرب لیگ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا!

عرب لیگ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا!

عرب لیگ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا ہے، اور فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔ تیونس میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن واستحکام فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل پر ہی منحصر ہے۔

انہوں نے گولان کی پہاڑیوں پر شام کے حق کے لئے مکمل حمایت پر زور دیا ہے جن پر اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا- عرب رہنماؤں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ اس سے پہلے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل Ahmed Aboul Gheit نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف کی قانونی معاونت بھی لی جائے گی۔ Ahmed Aboul Gheit نے دوسرے ملکوں کو خبردارکیاکہ وہ امریکی فیصلے کی حمایت سے گریزکریں۔

یہ خبر پڑھیئے

زیمبیا کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو

دس  سے سولہ ستمبر تک زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچلیما نے چین کا سرکاری دورہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons