تازہ ترین
نیپال: طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث 25 افراد ہلاک!

نیپال: طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث 25 افراد ہلاک!

نیپال کے جنوبی حصوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث پچیس افراد ہلاک اور چار سو زخمی ہوگئے ہیں۔ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما Oli نے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لئے ہیلی کاپٹرز تیار رکھے گئے ہیں۔ حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے بدستور کوششیں کررہے ہیں۔ ٹیلی ویژن چینلز نے کہا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے علاقے میں شدید نقصان ہوا، اور درخت اور بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبے اکھڑ گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ میکانزم کا 28 واں اجلاس

30 نومبر  کو چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons