وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، دنیا ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے، بھارت کو پیغام ہے ہم امن سے رہتے ہیں، ہماری نئی نسل کو چھیڑنامت، پورا ملک مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے، ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی، پاکستان میں آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں کی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …